Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، وزیراعظم کا دو ٹوک پیغام

    By Khabrain Newsدسمبر 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔ بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشتگرد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے، دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے اجتماعی سوچ اور لا ئحہ عمل کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، حکومت دہشتگردوں کے بیرونی سہولت کاروں اور ان کی پناہ گاہوں کا سدباب کرے گی۔ شہباز شریف نے دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار فورسزکے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے رہے گی، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا مسلح افواج اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات تھے، شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امن وامان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے لیکن وفاق ان مسائل پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، دہشتگردی کے مقابلے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی صلاحیت اور استعدادکار میں اضافہ دہشتگردی کے خاتمے میں اہم ہے، وفاق صوبوں میں انسداد دہشتگردی فورس اور ڈپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرےگا، خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل پر کام کریں گے اور اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، فورسز کو جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

      ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

      فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.