تازہ تر ین

کراچی: فراڈ اور منی لانڈرنگ کے ملزم کو 67 برس قید کی سزا کا حکم

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کی اسپیشل بینکنگ کورٹ نے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے ملزم کو 67 برس قید کی سزا سنادی۔
اسپیشل بینکنگ کورٹ نے لاکھوں روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث تین ملزمان کو سزا سنائی جس میں ملزم موہن لعل کو تین مقدمات میں مجموعی طور پر67 برس قید اور 2 کروڑ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا۔
اس کے علاوہ ملزم شہزاد رضا کو 29 اور منگل داس کو 17 سال قید سنائی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے غیر رجسٹرڈ کمپنی کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کی، ان کے خلاف 2015 میں تین مقدمات درج کیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain