تازہ تر ین

ضمنی الیکشن میں بے ضابطگی،الیکشن کمیشن کی افسران کے خلاف کارروائی کالعدم قرار

لاہور : (ویب ڈیسک) ڈسکہ ضمنی انتخابات میں بے ضابطگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی افسران کے خلاف کارروائی کالعدم قرار دے دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف افسران کی جانب سے دائر تمام درخواستیں منظور کر لی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے محفوظ فیصلہ سنایا جس کے مطابق افسران کے خلاف متعلقہ محکمے کارروائی کر سکتے تھے، الیکشن کمیشن نہیں، واضح رہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سمیت دیگر افسران نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا ، عدالت نے افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے دی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain