تازہ تر ین

وزیر اعظم شہباز شریف کا امیر قطر کو فون، سیلاب کے دوران امداد پر تشکر کا اظہار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم ابن حمادالثانی کو فون کر کے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے سیلاب میں امداد کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے اپنے محدود وسائل کو ممکنہ حد تک متحرک کیا، دونوں رہنماؤں نے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی حمایت اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے امیر قطر کو فٹبال ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ایک نیا معیار قائم کیا، دونوں رہنماؤں کی جانب سے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain