تازہ تر ین

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا

کراچی : (ویب ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کردی گئی۔
جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی۔
نمازجنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔
گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزادے بھی کراچی پہنچے تھے۔
پرویز مشرف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں، فوجی قبرستان کے اطراف سکیورٹی اہل کار تعینات کیےگئے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain