ڈی آئی خان: (ویب ڈیسک) گومل یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پرپابندی لگادی گئی۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے پیشگی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، طالبات محتاط رہیں اور کلاس رومز تک محدود رہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہےکہ فیصلے سے طالبات کو زیادہ بہتر اور محفوظ ماحول مل سکےگا۔






































