اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت اور انصاف کے دوہرے معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بہروپیے کیلئے صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ اور نواز شریف کیلئے بلیک لاء ڈکشنری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محض ایک تاخیر پر شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے مگر ضمانت دینے کیلئے لاڈلے کا کئی دن، گھنٹوں انتظار کیا گیا۔
انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت ریاست کو چلنے نہیں دیتی، سعد رفیق
