تازہ تر ین

ماہ فروری 2023 میں سیمنٹ کی فروخت میں بڑی کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) ماہ فروری 2023 میں سیمنٹ کی فروخت میں 7.10 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مجموعی فروخت 4.040 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال ماہ فروری میں 4.348 ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.590 ٹن رہی جو فروری 2022 میں 3.943 ملین ٹن رہی تھی۔
یہ اعداد و شمار 8.96 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں، اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 10.96 فیصد اضافہ ہوا، فروری 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 49 ہزار 940 ٹن رہی جو فروری 2022 میں 4 لاکھ 5 ہزار 489 ٹن رہی تھی۔
فروری 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 3.014 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال فروری کی 3.255 ملین ٹن کی فروخت سے 7.42 فیصد کم رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain