کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سادہ لباس اہلکار پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے دفتر سے اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق علی زیدی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، کراچی پولیس کے اہلکار بھی ساتھ تھے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا

