کوئٹہ:(ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت میں آٹے اور چینی کی قیمت میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا جب کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے فلور ملز مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز بھی پریشان ہوگئے۔ فلور ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ طلب کے مطابق گندم فراہم نہیں کی جا رہی اور یہی صورت حال رہی تو 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 600 روپے تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ علاوہ زیں شہر میں چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نئے ریٹس کے مطابق چینی فی کلو 130روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔