تازہ تر ین

واٹس ایپ میں لکھے گئے پیغامات ایڈٹ کرنے کے آپشن کی آزمائش

سان فرانسسكو:(ویب ڈیسک) اگرچہ اب بھی ٹیلی گرام اپنے بہترین فیچرز کی بدولت واٹس ایپ سے آگے ہیں، اب اسی نقشِ قدم پر چلتے ہوئے واٹس ایپ نے میسج ایڈٹ کرنے کی سہولت پر کام شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب واٹس ایپ بہت تیزی سے اپنی ایپ کو بہتر بنارہا ہے اور اب الفاظ کی غلطیوں یا پیغام کو حذف کرنے والی سہولت پر کام کررہا ہے۔ اسے ایک طرح کے ایڈٹ بٹن کی بدولت ممکن بنایا جا سکے گا۔ انگریزی میں ٹائپ کرتے ہوئے ہم اکثر دفعہ غلط الفاظ یا اسپیلنگ کی غلطیاں کرجاتے ہیں۔ اب لگتا ہے کہ اس کا ازالہ ممکن ہے۔ واٹس ایپ کی خبر دینے والی ایپ، ڈبلیواے بی ٹا انفو نے کہا ہے کہ نئے بی ٹا ورژن میں ایڈٹ کا آپشن شامل کیا جارہا ہے جو پیغامات میں غلطیاں درست کرنے اور ایڈٹنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ پیغام کی ایڈیٹنگ کے لیے آپ کو کچھ دیر تک پیغام پر انگلی رکھنا ہوگی اور سلیکٹ ہونے کے بعد اوپر کی جانب عمودی لائنوں کو ٹچ کرنے پر ایڈٹ بٹن نمودار ہوجائے گا۔ اسے منتخب کرکے آپ پیغام کو ٹھیک کرسکتےہیں اور ان کی غلطیوں کو دور کرسکتے ہیں۔ یہ کام میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر کرنا ہی ممکن ہوگا۔ تاہم اس کے بعد جو بھی پیغام ہوگا اس میں ایڈٹ شدہ کا اضافہ ہوگا۔ تاہم ایڈیٹنگ کی سہولت کے ساتھ آپ کئی مرتبہ پیغام میں ردوبدل کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ بی ٹا کے v2.23.10.13 ورژن میں دیکھے جاسکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain