تازہ تر ین

روس کیلئے جاسوسی کرنیوالا ایف بی آئی ایجنٹ جیل میں انتقال کر گیا

نیویارک : (ویب ڈیسک) سوویت یونین کے لیے جاسوسی کرنے والا سابق ایف بی آئی ایجنٹ امریکی جیل میں انتقال کر گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رابرٹ ہینسن نامی جاسوس نے 20 سال سے زیادہ عرصے تک سوویت یونین اور پھر روس کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ادارے ( ایف بی آئی ) کا سابق ایجنٹ رابرٹ ہینسن جیل خانے میں مردہ پایا گیا۔
79 سالہ ہینسن کو 20 سال سے زائد عرصے تک سوویت یونین اور بعد میں روس کے لیے جاسوسی کا جرم قبول کرنے کے بعد 2002 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
کولوراڈو میں اپنی سزا کاٹنے والا ہینسن 1976 میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن میں شامل ہوا اور ایف بی آئی کے مطابق 1985 میں اس نے سوویت یونین کو خفیہ معلومات فروخت کرنا شروع کیں۔
ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ 2001 میں ہینسن کی گرفتاری کے وقت تک اسے متعدد انسانی ذرائع، انٹیلی جنس تکنیکوں اور خفیہ امریکی دستاویزات سے سمجھوتہ کرنے کے بدلے میں 1.4 ملین ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم، بینک فنڈز اور ہیروں سے معاوضہ دیا گیا تھا۔
ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ بیورو نے امریکی حکومت کے کچھ انتہائی حساس رازوں کے بارے میں ہینسن پر بھروسہ کیا لیکن اس نے اعتماد کو برقرار رکھنے کے بجائے غلط استعمال کیا اور دھوکہ دیا، اس نے اپنے تجربے اور تربیت کو انسداد انٹیلی جنس ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain