تازہ تر ین

ٹرین حادثے میں ہلاک 101 افراد کی شناخت نہ ہو سکی، بھارتی حکام

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مشرقی بھارتی ریاست میں مسافر ٹرینوں کے درمیان حادثے کے 84 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی لواحقین کو اپنے پیاروں کی میتیں نہ مل سکیں۔
بھارتی حکام کے مطابق دو الگ، الگ خاندانوں کی جانب سے ایک ہی لاش کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، لاشوں کی شناخت میں دشواری کی وجہ سے مقامی حکومت نے مشتبہ لاشوں کا ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام نے غیر تصدیق شدہ رشتہ دار اور لاشوں کے ڈی این اے نمونے لینے شروع کر دیے ہیں، لاش کے مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے ان کی پہچان کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ملنے کے بعد ہی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا، حکومت سے معاوضہ ملنے کی وجہ سے کچھ لوگ لاشوں کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain