اسلام آباد(خبریں دیجیٹل )چینی کاؤنٹی نے پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔
شمال مغربی چین کے صوبہ شانشی میں زراعت پر مبنی کاؤنٹی میاں کاؤنٹی کے حکام پاکستان کیساتھ زرعی مصنوعات کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔ سی ای این کو معلوم ہوا کہ یہ تبادلہ دونوں فریقوں کی مقامی خصوصیات پر مبنی ہو گا، جیسے چینی ادویات اور کالی چائے اور پاکستانی آم اور چاول ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق زرعی مصنوعات کی بارٹر ٹریڈ کے علاوہ زیادہ پیداوار والی فصلوں کی اقسام کا تبادلہ بھی تعاون میں شامل کیا جائیگا۔ تعاون کی سہولت فراہم کرنے والے نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاک ریسرچ فیلو، عبدالغفار شر نے سی ای این کو بتایایہ تعاون پاکستان کے جنوبی علاقوں خصوصاً سندھ سے شروع ہونے کی توقع ہے۔