تازہ تر ین

نوازشریف کیخلاف سازش کرنیوالے آج عوام میں جانے کے قابل نہیں: مریم نواز

لاہور: (خبریں ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس جس نے بھی نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں۔

ایم ایس ایف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو گی، خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے، پاکستان بھر میں ایم ایس ایف کے عہدیداروں کی لسٹ میں تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں میرے والد صاحب کو جیل میں رکھا گیا تو میری والدہ نے باہر قدم رکھا، میرے لئے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھا، میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کے میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں، میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج آپ ایٹمی طاقت ہیں اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا، کوئی ایک منصوبہ دیکھا دیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے شروع کیا ہو، مجھے خوشی ہے پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیئے ہوئے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، نواز شریف کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کو بالکل ختم کر دیا گیا، نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97،98 پر رہا، نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نہ میں انتقام پر یقین رکھتی ہوں نہ ہی نواز شریف، جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں، نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain