Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شیخ رشید اور راشد شفیق کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

    By Khabrain Newsجنوری 17, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی، شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جو ورکر مجھے ووٹ نہیں دے گا وہ پی ڈی ایم کا ساتھی ہوگا۔

    راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے خلاف نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دونوں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ سرکاری پراسیکیوٹرز راجہ حسیب سلطان اور اکرام امین منہاس بھی پہنچ گئے جواب میں شیخ رشید کی لیگل ٹیم بھی عدالت پہنچ گئی۔

    تھانہ نیو ٹاؤن تفتیشی ٹیم نے جج سے شیخ رشید کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا اور کہا کہ شیخ رشید کی تقریروں کے سونو گرافی، فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے ہیں، شیخ رشید احمد کی متنازع تقاریر ہمارے پاس موجود ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ وہ تقاریر کہاں ہیں عدالت میں سنوائیں۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شیخ رشید کی تقاریر یو ایس بی میں ہیں، جج نے کہا یو ایس بی کہاں ہے؟ پراسیکیوٹر نے کہا تھانے میں، اس پر جج نے فوری طور پر تھانے سے یو ایس بی منگانے کا حکم دیا، سماعت میں وقفے کے بعد ٹیم شیخ رشید کی تقاریر پر مبنی یو ایس بی لے کر عدالت پہنچ گئی۔

    شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس انتقامی کیس ہے شیخ رشید نو مئی کسی جگہ موجود نہیں تھے۔

    تفتیشی آفیسر نے کہا کہ شیخ رشید احمد کو لاہور فرانزک لیبارٹری سونو گرافک ٹیسٹ کیلئے لے کر جانا ہے، قانون کے مطابق 30 دن جسمانی ریمانڈ لے سکتے ہیں ایک ہی بار تیس روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جائے۔

    عدالت نے پوچھا کہ تفتیشی آفیسر مجھے قائل کرے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ گرفتاری کے بعد سے اب تک کیا سوالات پوچھے؟جواب کیا ملے بتایا جائے، مجھے مطمئن نہ کیا تو جسمانی ریمانڈ بھول جائیں، رات بھر اور اب تک کی تفتیشی کی پراگرس دیں مجھے کہانیاں نہ سنائیں تفتیش کی پراگریس پیش کریں۔

    بعدازاں جج نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ ملزم شیخ رشید سے کچھ برآمدگی نہیں کرنا اس لیے جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ عدالت نے دونوں کو دوبارہ 30 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق

      پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے

      انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.