Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • پاکستان کا ایک اور اعزاز،شاہ زیب خان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
    • آئی سی سی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا
    • پاکستان میں الرٹ: نیا میل ویئر حکومتی اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • چین: رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    By Khabrain Newsجنوری 29, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: حکومت نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی جاری کردی۔ گورنر نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی صورتحال کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ شرح سود آئندہ دو ماہ کے لیے بائیس فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بیرونی اکاؤنٹ میں کافی بہتری آئی جو زرمبادلہ کے ذخائر سے ظاہر ہورہی ہے، جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کے وقت زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے زیادہ رہے جو اب 8.3 ارب ڈالر ہیں اس دوران 6.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے بھی ادا کیے اور ان ادائیگیوں کے باوجود زخائر میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    انہوں ںے کہا کہ جاری کھاتے کا خسارہ 22 کے مالی سال میں 17.5 ارب ڈالر رہا جو کہ 4.7 فیصد کی ڈی پی کا تھا، گزشتہ سال حکومت اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے جاری کھاتے کا خسارہ 2.6 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا جو کہ جی ڈی پی کا 0.7 فیصد پر آگیا تھا، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں جاری کھاتے کا خسارہ 0.8 ارب یعنی 800 ملین ڈالر رہا جنوری میں بھی کمی کا تسلسل جاری ہے۔

    گورنر نے کہا کہ اس وقت جاری کھاتہ کنٹرول میں ہے اس سال جاری کھاتہ کا خسارہ 0.5 سے 1.5 فیصد جی ڈی پی کے برابر رہے گا، رواں مالی سال اور آئندہ سال کافی ادائیگیاں کرںی ہیں جاری کھاتہ پر دباؤ موجود ہے اگرچہ رسک کم ہوا ہے۔

    جمیل احمد نے مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ مئی 2023ء میں 38 فیصد افراط زر رہا اس کے بعد سے افراط زر کم ہوا لیکن اب بھی یہ بڑھا ہوا ہے گزشتہ ماہ 29 فیصد رہا رواں ماہ افراط زر گزشتہ ماہ سے تھوڑا کم رہنے کی توقع ہے تاہم مارچ سے افراط زر میں بتدریج کمی آئے گی یعنی آنے والے مہینوں میں افراط زر میں کمی کی رفتار بڑھ جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے افراط زر پر دباؤ بڑھا، رواں مالی سال افراط زر 23 سے 25 فیصد رہے گا، میڈیم ٹرم میں افراط زر کا ہدف 5 سے 7 فیصد تھا، جون 2025ء تک انرجی قیمت بڑھںے سے میڈیم ٹرم ہدف جون کے بجائے ستمبر 2025 تک پورا ہوگا، افراط زر کے میڈیم ٹرم ہدف کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

    جمیل احمد کا کہنا تھا کہ کاروباری اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اس کی جھلک معاشی سرگرمیوں سے ملتی ہے صنعتوں کی پیداوار گنجائش بروئے کار لانے میں بہتری آئی ہے کاروباری اعتماد سروے میں کاروباری طبقہ کے اعتماد بڑھا ہے، کاروباری طبقے کو  اسٹیٹ بینک پر اعتماد ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، معاشی ترقی کی شرح نمو میں زراعت اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ سے سپورٹ ملے گی۔

    پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے تخمینے کے مطابق حقیقی پالیسی ریٹ فارورڈ لکنگ کی بنیاد پر مثبت رہے گا ہمارے اندازے کے مطابق افراط زر میں نمایاں کمی آئے گی، جون 2024ء تک افراط زر موجودہ سطح سے کافی کم ہوگا، مارچ کے بعد سے افراط زر میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،  افراط زر میں کمی سخت مانیٹری پالیسی کا نتیجہ ہے جو کافی عرصہ سے اختیار کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی کے نتائج ایک سے ڈیڑھ سال میں آتے ہیں انٹرنیشنل کماڈیٹی کی قیمتوں میں بہتری سے بھی پاکستان میں افراط زر میں کمی آئیگی، سیلاب سے پیدا ہونے والے حالات اور فوڈ آئٹمز کی سپلائی پر پڑنے والے اثرات بھی کم ہوئے ہیں سپلائی میں بہتری آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی قرض کی ضرورت بڑھی ہوئی ہے جو بینکوں سے پوری کی جارہی ہے حکومت کی قرض گیری میں کچھ کمی آئی ہے بینکوں کے ڈپازٹس میں بھی بہتری آرہی ہے زیر گردش کرنسی 9 ہزار ارب روپے سے کم ہوکر 8600 ارب روپے پر آگئی ہے یعنی زیر گردش کرنسی نوٹوں کی مالیت میں 400 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اسٹاف رپورٹ میں پاکستان کی مانیٹری پالیسی کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

      پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا

      ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.