تازہ تر ین

پی ایس ایل 9 کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید کو ‘خوبصورت’ قرار دیدیا

  کراچی: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کو خوبصورت قرار دے دیا۔

28 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا، اسی میچ کے دوران پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کی۔

ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کے دوران سیلفی بھی لی، انہوں نے وہ سیلفی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثنا جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “آخرکار! خوبصورت خاتون سے میری ملاقات ہوگئی”۔

psl

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ثنا جاوید، ہمایوں سعید اور کنزہ ہاشمی کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو بھی گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، اس میچ میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain