Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پشاورپولیس نے اسٹریٹ فائٹر کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک
    • مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
    • محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
    • ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار
    • LPG قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مصنوعی قلت سے شہری پریشان
    • چین:وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلے یوگوآن پہنچنے پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
    • جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
    • پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں
    • تھانہ نیلہ کی کارروائی،مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی تحویل میں لے لی
    • فتح جنگ: پنڈ بہادر خان کے نوجوان بلوچستان ایف سی کے طالب حسین اعوان شہید کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دورس جانب شہید کی فائل فوٹو۔
    • ڈاکٹر حمید جنرل ہو میو اور ڈاکٹر و لمار شوابے جرمنی کی تاریخی شراکت داری
    • ایف سی بلوچستان کے جوان طالب حسین اعوان کی نماز جنازہ ادا
    • پاکستان’ یوگنڈا کا زرعی تجارت سے استفادہ، چاول کی برآمدات میں اضافے ‘ تحقیقی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
    • سرکاری و نجی سکولوں میں بچوں کوغیر معیاری اشیاء کی فروخت پر پابندی
    • سی پی او راولپنڈی کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری
    • وزیر اعلی پنجاب کا دورہ راولپنڈی، تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئیں
    • سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے عارضی ٹیچرز کی بھرتی ممکن بنا دی گئی’ اساتذہ کو 75 ہزار روپے ماہانہ ملے گا
    • راولپنڈی، مزدا ‘ شہزور پک اَپ میں تصادم، دو افراد جاں بحق
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اننت امبانی کی شادی، شاہ رخ کا اہلیہ گوری خان کیساتھ ڈانس وائرل

    By Khabrain Newsمارچ 4, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گجرات: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

    اننت امبانی کی شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے سجی شادی کی تقریبات میں جہاں عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریانا نے پرفارم کیا تو وہیں ‘کنگ آف رومانس’ یعنی شاہ رخ خان نے بھی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرکے تقریبات کو چار چاند لگائے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کے آخری روز اپنی سُپر ہٹ فلم ‘ویر زارا’ کے گانے ‘میں یہاں ہوں’ پر اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ پرفارم کیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں ایک طرف بھارت کے معروف گلوکار اُدت نارائن اور پریتم اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران گانا ‘میں یہاں ہوں’ گا رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف رومانوی کنگ شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ اس گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔

    شاہ رخ خان اور گوری خان کے ڈانس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ کنگ خان اس تقریب کی جان تھے۔

    واضح رہے کہ 28 سالہ اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے، اس جوڑی کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، امریکی گلوکارہ ریانا، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی، بلیک راک کے شریک بانی لیری فنک، آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون رڈ اور ایوانکا ٹرمپ، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر، کرکٹرز مہندر سنگھ دھونی اور ڈوین براوو نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

    ان کے علاوہ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، بچن فیملی، کپور خاندان، کترینہ کیف، رجنی کانت، رانی مکھرجی، بھارتی میوزک اسٹارز سمیت دیگر معروف بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سارہ خان اور فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

      عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت

      منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.