Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایرانی حملوں سے اسرائیل میں کھلبلی، لوگوں نے خوراک جمع کرنی شروع کردی

    By Khabrain Newsاپریل 14, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایران کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی ہے اور لوگوں نے شدید بدحواسی کے عالم میں ضروری اشیا کو ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

    مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص نے بتایا کہ اسے اور اس کے اہلِ خانہ کو یقین ہے کہ اب کئی دن تک مشکلات برقرار رہیں گی، سروں پر خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ اس کا کہنا تھا کہ کئی دن دن اسکول اور دفاتر بند رہیں گے۔

    بیشتر دکان داروں نے ہفتے کی شب رات گئے تک دکانیں کھلی رکھیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مقدار میں خوراک اور پانی وغیرہ خرید سکیں۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ایرانی حملوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ہفتے کی شب شہر میں کئی دھماکے سنائی دیے۔ شہر کا افق کئی بار شدید روشنی سے سرخ ہوا۔ دوسری طرف شہری خوراک اور پانی وغیرہ جمع کرنے میں مصروف رہے اور پھر بنکرز میں پناہ لی۔

    مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے مامیلا میں ایک دکان دار الیاہو برکات نے بتایا کہ دکان خالی ہوچکی ہے اور ہر شخص گھر کی طرف بھاگ رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ حملہ ہوتے ہی لوگ بڑی تعداد میں آئے اور کھانے پینے کی اشیا لے گئے۔

    اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ ایران نے کم و بیش 200 پروجیکٹائلز داغے جن میں درجنوں بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرونز بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے علاقے میں بھی دھماکے سنائی دیے اور فضا دھماکوں سے روشن ہوتی رہی۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہیگیری نے لوگوں سے کہا کہ وہ تیزی سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لوگوں سے کہا کہ حملہ چاہے کہیں بھی ہوا ہوا، جب الازم سنائی دے تو فوراً شیلٹر میں چلے جائیں اور کم از کم دس منٹ وہاں رہیں۔

    اسرائیل بھر میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ گھروں میں رہیں، باہر کہیں بڑی تعداد میں جمع ہونے سے گریز کریں۔ اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی

      برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل

      انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.