Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان
    • پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے
    • پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
    • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
    • میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
    • مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت کے پاس ایکس کی بندش کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ

    By Khabrain Newsاپریل 17, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کیخلاف وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست گزار کا کوئی حق سلب نہیں ہوا اس لیے درخواست خارج کی جائے۔

    وزارت داخلہ کی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکس کی جانب سے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری نہیں کی گئی اس لیے ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا۔ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست قانون اور حقائق کے منافی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایکس سے چیف جسٹس کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی کی درخواست کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایکس حکام نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی درخواست کو نظر انداز کیا اور جواب تک نہ دیا۔ ایکس حکام کا عدم تعاون پلیٹ فارم کے خلاف عارضی بندش سمیت ریگولیٹری اقدامات کا جواز ہے۔ ایکس پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی پاکستانی قوانین کی پاسداری کے معاہدے کا شراکت دار ہے۔ حکومت کے پاس ایکس کی عارضی بندش کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں۔

    وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کی درخواست پر وزارت داخلہ نے 17 فروری 2024 کو ایکس کی بندش کے احکامات جاری کیے۔ ایکس کی بندش کا فیصلہ قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔ شدت پسندانہ نظریات اور جھوٹی معلومات کی ترسیل کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ چند شر پسند عناصر کی جانب سے امن و امان کو نقصان پہنچانے اورعدم استحکام کو فروغ دینے کیلئے ایکس کو بطور آلہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  ایکس کی بندش کا مقصد آزادی اظہار رائے یا معلومات تک رسائی پر قدغن لگانا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا قانون کے مطابق ذمہ دارانہ استعمال ہے۔ وزارت داخلہ پاکستان کے شہریوں کی محافظ اور قومی استحکام کی ذمہ دار ہے۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی قانون کی پاسداری کے معاہدے پر دستخط کے بعد پابندی ختم کردی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایکس کی بندش آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف وزری نہیں ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دنیا بھر میں مختلف ممالک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.