Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملکی معیشت کی بحالی کا مشن، وزیر خزانہ کی ڈونلڈ لو سمیت امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سے اہم ملاقات

    By Khabrain Newsاپریل 18, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے امریکا کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات کی ہے، جس میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے واشنگٹن کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    ورلڈ بینک ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے امریکی عہدیداران کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے، توانائی کے شعبے کو ہموار کرنے اور نجکاری ترجیح ہے۔

    ملاقات میں متبادل توانائی، زراعت، آب وہوا اور ٹیک انڈسٹری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، وزیرخزانہ نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔

    وزیرخزانہ نے آئی ٹی، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی گفتگو کی۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا، پاکستان ایگزم بینک کے ساتھ بھی کام کرے گا۔

    ’پائیدار اقتصادی ترقی اورنمو کے سلسلے میں اصلاحات پروگرام کے لیے پرعزم ہیں‘
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کی اقتصادی پالیسی آؤٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے خطاب بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اورنمو کے سلسلے میں اصلاحات کے پروگرام کے لیے پرعزم ہے۔

    وزیرخزانہ نے ٹیکس وصولی، توانائی اور نجکاری کے تین اہم اصلاحاتی شعبوں کا خاکہ پیش کیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال زرعی شعبے نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی ہے اور شرح مبادلہ مستحکم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے اور ترسیلات زر سمیت معیشت کے اہم اشاریے بہتر کارکردگی کی عکاسی کررہے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع تر توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔

    ’پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے‘
    واشنگٹن ڈی سی میں ہی وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی اور ایم آئی جی اے کے ایگزیکٹو نائب صدر ہیروشی ماتانو سے ملاقات کی۔

    یواے ای کے وزیرمالیاتی امور سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    انہوں نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد پر متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت کو بالخصوص ٹیکس، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔

    وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے ایم آئی جی اے کے ایگزیکٹو نائب صدر مسٹر ہیروشی ماتانو سے بھی ملاقات کی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے ایم آئی جی اے کے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کو سراہا۔

    وزیرخزانہ نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

    انہوں نے ایگزیکٹو نائب صدر کو پاکستان میں کورین سرمایہ کاری کمپنی کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور ان مسائل کوترجیحی بنیادوں پر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.