Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
    • ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
    • سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
    • 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
    • پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
    • سر گودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ریلوے ٹرین ساندل ایکسپریس بحال
    • تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی، بھاری جرمانے اور دکانیں سیل
    • کامرہ روڈ پر کباڑ خانے میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا
    • گوجر خان پولیس کی کارروائی، نوجوان سے زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
    • کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں 26 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
    • پشاور ہائیکورٹ نے افغان ٹرینی ڈاکٹرز کی ملک بدری روک دی
    • سی ڈی اے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم
    • گڈز ٹرانسپورٹرز کا پارکنگ مسائل کےحل میں تعاون پر وفاقی وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری سے اظہار تشکر
    • راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ نتائج کا اعلان
    • کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار، اکتوبر معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشگوئی
    • سرگودھا شہر سے تحصیل شاہ پور تک گرین الیکٹروبس سروس کا اجرا ’34سٹاپ بنا دیئے گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب

    By Khabrain Newsمئی 2, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔2014ء میں برسراقتدار آنے کے بعد ہی سے مودی سرکار اکھنڈ بھارت کے منصوبے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ایک جانب مودی سرکار نے بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کیں جب کہ دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر دوسرے ممالک میں جاسوسی اور دہشت گردی کا آغاز کر دیا۔

    انتہا پسند مودی کے دور حکومت میں دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کےٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ پاکستان کی سرزمین پر ’’را‘‘ کے دہشتگرد کلبھوشن یادوکی گرفتاری، بھارت کے وزیر دفاع کا پاکستان کے اندر دہشتگردی کا اعتراف، کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں پتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی جیسے واقعات بھی روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کو قطر میں بھی جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی ۔

    دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔

    تازہ واقعے میں 30 اپریل کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کو آسٹریلوی ہوائی اڈے اور دیگر حساس دفاعی اور تجارتی علاقوں کی جاسوسی میں گرفتار کیاگیا ہے۔ خفیہ معلومات چرانے پر پکڑے جانے کے بعد بھارتی جاسوسوں کو آسٹریلیا سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

    آسڑیلیا سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن(ASIO) کے مطابق بھارتی ایجنٹس آسٹریلیا میں رہنے والے بھارتیوں کی قریب سے نگرانی اور ذاتی مفاد کے لیے سابق سیاستدانوں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرتے ہیں ۔ بھارتی ایجنٹس نے ایک سرکاری ملازم کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا کہا۔

    آسٹریلوی سکیورٹی ڈائریکٹر جنرل مائیک برجیس کے مطابق بھارت آسٹریلیا کے خلاف جاسوسی اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    2023 میں بھی امریکن سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنن کے قتل کی خفیہ پالیسی بنائی گئی جو امریکا کی جانب سے منظر عام پر لائی گئی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ برس امریکی سرزمین پر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں بھارتی را کا ایجنٹ ملوث تھا۔ 2020 میں ’’را‘‘ کے 2 افسران کو آسٹریلیا سے نکالا گیا۔

    دی واشنگٹن پوسٹ کی حالیہ رپورٹ میں بھی مودی کی امریکی سر زمین پر دہشتگردی کی سازش بے نقاب کی گئی۔ را کی جانب سے غیر ملکی سر زمین پر سکھوں کے قتل کے شواہد ملنے کے بعد آسٹریلیا، جرمنی اور برطانیہ میں متعدد بھارتی افسران کو گرفتاری اور سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ۔

    ماضی میں جرمن پولیس نے بھی پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنٹس کو گرفتار کیا جو سکھوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے میں ملوث تھے۔

    امریکی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سے امریکا کی جانب سے بھارت کو متعدد بار وارننگ جاری کی جاچکی ہے لیکن اب تک مودی سرکار اپنے ہتھکنڈوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ کئی دہائیوں سے بھارتی ایجنسی “را‘‘ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے حربے آزماتی رہی ہے لیکن اب اس نے اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں کو عالمی سطح پر پھیلا لیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس اور اس کے جاسوسوں کا پکڑے جانا اس بات کا متقاضی ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، ایران کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے گا

      بلقیس الفرج سعودی ایئرلائن کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

      حقِ ترقی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری :وزیراعظم شہباز شریف

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.