تازہ تر ین

امریکی شہری نے 15 ریکارڈ ایک ساتھ بنا ڈالے

آئیڈاہو: مسلسل ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ایک ہی دن میں 15 ریکارڈ قائم کرلیے۔

ڈیوڈ، جو سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کی جستجو میں ہیں نے اپنی ریکارڈ توڑ میراتھن کا آغاز تین سیبوں میں سے 198 نوالے کاٹ کر کیا اور ساتھ ساتھ ایک منٹ تک جگلنگ کے کرتب کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد ڈیوڈ نے 2.09 سیکنڈز میں ٹیبل ٹینس کی گیند کو دو بوتل کے ڈھکنوں پر دس بار اچھالنے کا تیز ترین ریکارڈ بنایا ۔

ٹیبل ٹینس گیندوں پر مشتمل ان کے دیگر ریکارڈز میں 30 سیکنڈز میں منہ سے دیوار پر سب سے زیادہ بالز اچھالنے کا ریکارڈ اور ایک منٹ میں دیوار پر سب سے زیادہ ٹیبل ٹینس بال مارنے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مختلف کرتب میں دیگر ریکارڈ بھی قائم کیے جن کی مجموعی تعداد 15 تک پہنچ جاتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain