Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عراقی فضائی حدودکی خلاف ورزی، فرانس ‘نیدرلینڈز کی پروازوں پر جرمانہ
    • اتنا بڑا پارک کتے بھی گھس آتے ہیں شہری کے زخمی ہونیکی تحقیق کر رہا ہوں:ظہیرالحسن
    • پاکستان کی اہم ریٹنگز اب ”مستحکم آئوٹ لک”کیساتھ وسیع تر بی کیٹیگری میں واپس آچکی ہیں: مشیر وزیر خزانہ
    • این ایچ اے کا سالانہ آمدن بڑھا کر160 ارب روپے مقرر:عبدالعلیم خان
    • لاہور:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر ملاقات کر رہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیوارات قیمتی اشیاء سے محروم
    • ڈیرہ اسماعیل خان 6 دہشتگرد جہم واصل 2جوان شہید بلوچستان میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک
    • حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے قومی اسبلی اجلاس میں توسیع کر دی
    • پی ٹی آئی کی حکومتی رویہ تبدیل نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کی دھمکی
    • مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کی مذموم سازش
    • اسرائیل میں انتخابات سے قبل ہزاروں افراد نیتن یاہو کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
    • برسلزمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کا منظر۔
    • تل ابیب: اسرائیل میں انتخابات سے قبل ہزاروں افراد نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے میں شریک ہیں۔
    • مہنگائی بیروزگاری کیخلاف کئی یورپی ممالک میں احتجاج شدت اختیار کر گیا
    • طالبان رجیم کی پالیسیاں افغانستان کی تاریخی و ثقافتی شناخت کیلئے بھی خطرہ
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاک چین سی پیک تجارت علاقائی امن سمیت اہم موثر مزاکرات
    • خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
    • مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کیساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    By Khabrain Newsاگست 12, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بالآخر اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

    بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے تو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کے ہمراہ انٹری دیتے ہیں، دوسری جانب گزشتہ دنوں ابھیشیک بچن نے طلاق پر مبنی ایک آرٹیکل بھی لائک کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑلیا تھا۔

    تاہم، اب ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں کے بارے میں بات کی۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ابھیشیک بچن نے “بالی ووڈ یو کے” سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں۔

    ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ تصدیق کیے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ایسی خبریں کیوں پھیلائی جاتی ہیں کیونکہ خبررساں اداروں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، اسی لیے وہ ایسی جھوٹی خبریں بناکر شائع کردیتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔

    یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو جوہو میں پُرتعیش بنگلہ تحفے میں دیا ہے جس کی وجہ سے ایشوریا رائے ناراض ہیں۔

    یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ریئلٹی شو ’دی چیلنج‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ 34 برس کی عمر میں چل بسیں

      کچا بادام‘ کی گلوکارہ انجلی اروڑا کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

      اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.