اوپنر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے چیمپئنز کپ سے اپنا نام واپس لے لیا۔
رواں ماہ کے آغاز میں بورڈ نے ‘چیمپیئنز ایونٹس’ کی نقاب کشائی کی تھی جبکہ ایونٹ میں فرسٹ کلاس، 50 اوور اور ٹی20 فارمیٹ کے میچز ہوں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ ڈرمیسٹک پلئیرز کیساتھ پسندیدگی، جھوٹے وعدے اور ناانصافی کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین کو کیوں نکالا؛ صائم، بابر، عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے؟ شہزاد کا سوال
احمد شہزاد نے لکھا کہ بھاری دل کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ چیمپئنز کپ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، پی سی بی کی طرفداری، جھوٹے وعدے اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے ڈومیسٹک پلئیرز کی حقیقی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر مشیروں پر وسائل ضائع کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔






































