Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کمبوڈیا میں یرغمال بنائے گئے 9 پاکستانی وطن پہنچ گئے

    By Khabrain Newsدسمبر 9, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کمبوڈیا میں یرغمال بنائے گئے 9 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جنہیں ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں وقار یونس، محمد اویس، جلیس الحسن، سلمان علی، دانش علی، صائم شبیر، عقیل احمد، زین امجد اور محب علی اصغر شامل ہیں جو کمبوڈیا سے براستہ تھائی لینڈ فلائٹ نمبر TG-341 کے ذریعے پاکستان پہنچے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں کو پاکستانی ایجنٹس اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بھارتی ایجنٹس نے دھوکا دیا۔ مسافروں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے کمبوڈیا لے جا کر زبردستی مالیاتی جرائم، جعلی کالز اور جبری مشقت میں ملوث کیا گیا، مسافروں کو کمبوڈیا میں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا اور کسی قسم کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں۔

    تفتیش کے مطابق صائم شبیر سے مظفرآباد کے ایجنٹ نے فری لانسنگ کے وعدے پر 6.5 لاکھ روپے ہتھیائے، محمد اویس اور سلمان علی نامی مسافروں نے اوکاڑہ کے ایجنٹ ابو ہریرہ کو 60000 روپے  فی کس دیے، وقار یونس اور جلیس الحسن قریشی کو بھی اسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    مسافروں کو کمبوڈیا پہنچنے پر مالیاتی جرائم میں ملوث گروہ کے پاس چھوڑ دیا گیا۔ انکار کرنے پر ٹارچر کا سامنا کرنا پڑا، مسافروں کے پاسپورٹ ضبط کئے گئے اور رہائی کے لئے بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا۔

    دانش علی، محیب علی اصغر، زین امجد، اور عقیل احمد نے بھی اپنے ایجنٹس کے ہاتھوں دھوکہ دہی اور غیر قانونی کاموں میں ملوث کیے جانے کی تفصیلات فراہم کیں۔ تمام مسافر کمبوڈیا میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے ایمرجنسی پاسپورٹ حاصل کر کے وطن واپس لوٹے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے،  انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

      مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے

      ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.