لاہور (جنرل رپورٹر)مال مفت دل بے رحم ،وزیر اعلی سمیت وزراء کے جناح ہسپتال میں طبی انتظامات بہتر کرنے کے دورے بے سود ، میو ہسپتال کے بعد جناح ہسپتال میں بھی مریض کی ہلاکت ہوگئی ۔غلط لگنے والے انجکشن نے فارماسسٹ ڈاکٹرز کی والدہ کو موت دے دی۔سٹاف نرس نے غلطی سے مریضہ کو کے سی ایل آئی وی انجکشن لگادیا جاسکے وہ جانبر نہ ہوسکا۔فارماسسٹ کے واویلا کرنے پرایم ایس جناح ہسپتال موقعہ پر پہنچ گئے ۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر اقبال گجر نے معاملات کی سنگینی کو جانتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔فارماسسٹ نے ایم ایس جناح ہسپتال سے سوال کیا کہ میری والدہ کو کے سی ایل انجکشن آئی وی میں کس نے اور کیوں دیا ؟ اس حوالے سے خبریں سے گفتگو کے دوران ایم ایس کا کہنا تھا کہ ایم ایس آفس میں ڈاکٹر یا نرس کی غلطی پر تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے سی ایل انجکشن مریض کو آئی وی میں نہیں لگایا جاتا ہے ۔
جناح اسپتال میں طبی غفلت، غلط انجکشن سے مریضہ جاں بحق
