Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں
    • امریکا آئندہ ماہ نیٹو کے سامنے فوجی انخلا کی تجاویز رکھے گا، رپورٹ
    • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
    • معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
    • سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز
    • کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا
    • عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
    • عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
    • رپورٹر کی ڈائری مہران اجمل خان
    • بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی
    • مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب
    • اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو ہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے : اسماعیل بقائی
    • فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار
    • ٹرمپ ایران کیساتھ صرف اُسی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکی شرائط پر پورا اترے: وائٹ ہاؤس حکام
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے یو اے ای صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے رابطہ، تعلقات بڑھانے پر زور

    By Khabrain Newsمارچ 31, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلا دیش، ملائیشیا، میانمار کے رہنماؤں جبکہ بحرین کے بادشاہ، ترکمانستان ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے صدورسے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، تعاون اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

    انہوں نے اپریل میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ ڈھاکہ کا ذکر کرتے ہوئے تجارتی وفد کی شمولیت کی امید ظاہر کی۔

    اس موقع پر ثقافتی وفود کے تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی، اور وزیر اعظم نے لیجنڈری گلوکارہ رونا لیلیٰ سمیت بنگلہ دیشی فنکاروں کے دورۂ پاکستان کی تجویز دی۔

    وزیر اعظم نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے گفتگو میں انہیں اور ملائیشیا کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں انور ابراہیم کے دورۂ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    انور ابراہیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ مئی میں متوقع دورۂ کوالالمپور کو دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت قرار دیا۔ اس موقع پر انور ابراہیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی مختصر گفتگو کی اور عید کی مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے میانمار کے وزیر اعظم سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطے میں 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے میانمار کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی جانب سے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کا اعلان کیا، جو اگلے 48 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں تک پہنچے گا۔ میانمار کے وزیر اعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    یو اے ای صدر سے رابطہ

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کو عید کی مبارکباد دی
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے آج  ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

     وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر، اماراتی شاہی خاندان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات  کے برادر لوگوں کو عید کی مبارک باد، اور ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔

    وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کیا اور موجودہ پاکستان اماراتی تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی اشتراک میں  تبدیل کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
    انہوں نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

     متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی گرمجوشی سے عید کی مبارکباد دی  اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات کے لیے متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ایرانی صدر سے گفتگو، تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر گفتگو

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے وہ تجارت میں اضافے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، انہیں سرحدی سلامتی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید قریبی تعاون کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

    گزشتہ سال نیویارک اور قاہرہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    صدر ترکمانستان سے وزیراعظم کا رابطہ

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے موقع پر انہیں اور برادر ترکمان قوم کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے ترکمان قومی رہنما اور پیپلز کاؤنسل (Halk Maslahaty) کے چیئرمین عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف  کو بھی عید کی مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے تبادلے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں صدر آصف علی زرداری کے دورہ اشک آباد کا ذکر کیا اور مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ سال ترکمانستان کے قومی رہنما کے دورہ پاکستان کی میزبانی کا منتظر تھا لیکن بوجوہ یہ دورہ ممکن نہ ہوسکا۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمان قومی رہنما کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب

    فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    تازہ ترین

    نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں

    سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.