پنجاب میں گندم کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں مارکیٹ کریش ہونے کے بعد فی من گندم کی قیمت میں 400 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پنجاب میں سندھ سے آنے والی نئی گندم کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔گندم کی قیمت 2 ہزا 865 سے کم ہو کر 2ہزار 460 ہو گئی۔
پنجاب کی غلہ منڈیوں میں قیمت 2200_2300 قیمت ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گندم کی پیداوار میں اضافے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں کے باعث قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کسان اور تاجر اس اچانک گراوٹ پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ عوامی سطح پر آٹے کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی سطح پر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب، آٹے کی قیمتوں میں کمی سے عام صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
