Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں
    • امریکا آئندہ ماہ نیٹو کے سامنے فوجی انخلا کی تجاویز رکھے گا، رپورٹ
    • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
    • معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
    • سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز
    • کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا
    • عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
    • عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
    • رپورٹر کی ڈائری مہران اجمل خان
    • بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی
    • مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب
    • اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو ہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے : اسماعیل بقائی
    • فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار
    • ٹرمپ ایران کیساتھ صرف اُسی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکی شرائط پر پورا اترے: وائٹ ہاؤس حکام
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    * دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان پر فتح، سیریز برابر

    By Khabrain Newsاگست 11, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث 35 اوورز تک محدود کردیا گیا اور ویسٹ انڈیز کو 181 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔

    ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔

    کیسی کارٹی 16، کپتان شائے ہوپ 32 او شرفین ردرفورڈ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ روسٹن چیز 49 اور جسٹن گریوز 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ٹاروبا میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو دونوں اوپنرز نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    صائم ایوب نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا لیکن وہ اپنی اننگز کو طول دینے میں ناکام ہوئے اور 31 گیندوں کا سامنا کر کے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر پچھلے میچ کی غلطی دہراتے ہوئے سلپ پر کیچ دے گئے۔

    تجربہ بلے باز بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر سیلز کی گیند پر اپنی وکٹیں نہیں بچا سکے، اس وقت پاکستان کا اسکور 37 رنز تھا۔

    کپتان محمد رضوان نے اپنے روایتی انداز میں انتہائی محتاط بیٹنگ شروع کی اور عبداللہ شفیق کا ساتھ دیا اور 16 اوورز میں دو وکٹوں پر 60 رنز بنا لیے۔

    میچ کے 16 اوورز کا کھیل مکمل ہوا تو ٹاروبا میں بارش کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔

    کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق نے آؤٹ ہوگئے۔

    محمد رضوان اور حسین طلعت کے درمیان مختصر شراکت میں پاکستان کا اسکور 88 رنز تک پہنچا تاہم کپتان رضوان 16 کے انفرادی اسکو پر آؤٹ ہوگئے۔

    حسین طلعت نے 32 گیندوں پر 4 چوکون کی مدد سے 31 رنز بنائے اور ٹیم کی سنچری مکمل کی تاہم 114 کے اسکور پر روسٹن چیز کی گیند پر شے ہوپ کو کیچ دے بیٹھے اور سلمان آغا کی اننگز بھی 9 رنز تک محدود رہی اور 114 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    بعد ازاں بارش نے ایک دفعہ پھر مداخلت کی اور 34 ویں اوور کے کھیل کے دوران دوبارہ روک دیا گیا اور جب کھیل کا آغاز ہوا تو میچ 40 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

    بارش نے 37 ویں اوور کے دوران پھر کھیل کو متاثر کیا اور اوور مکمل ہوتے ہی کھیل روک دیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ شروع نہ ہوسکی۔

    میچ کو 35 اووز تک محدود اور ویسٹ انڈیز کو 181 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔

    خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں؛

    پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، ابرار احمد

    ویسٹ انڈیز: شے ہوپ (کپتان)، برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، شیرفین رودرفورڈ، روسٹن چیز، جسٹسن گریویس، گڈاکیش موٹیے، شیمار جوزف، جیڈن سیلز، جیڈیا بلیڈیس

    Khabrain News

    Keep Reading

    نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں

    سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    تازہ ترین

    نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں

    سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.