Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا
    • ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی
    • فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
    • 5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ
    • پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع
    • نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
    • اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
    • سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
    • لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
    • سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
    • نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
    • آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
    • پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    30 کھرب کی معیشت بننے کیلیے آبادی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہو گا، وزیر خزانہ

    By Khabrain Newsاگست 28, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2047 تک 3 ٹریلین کی معیشت بننے کیلیے آبادی و ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہوگا اور ان دوچیزوں سے نہ نمٹ سکے تو بطور ملک صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ 

    انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو درست سمت میں لے جانے میں کامیاب رہے ہیں، بجٹ میں چھوٹے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، ٹیکس گوشوارہ پر کرنے کیلئے 800 کے بجائے 35 یا 40 خانے رہ گئے ہیں۔

    کرپٹو کرنسی کے حوالے سے رولز اینڈ ریگولیشنز بنیں گے اور اس کے بعد معاملے کو آگے بڑھائیں گے، اتنے عرصے سے کرپٹو کرنسی قانونی نہیں ہوئی دو تین ماہ مزید صبر کرلیں، پاکستان رواں سال دسمبر تک پانڈا بونڈ جاری کریگا، چین کے ساتھ رول اوور سمیت تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کے زیراہتمام پبلک فنانشل مینجمنٹ کے موضوع پرمنعقدہ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کان اور آنکھیں کھلی رکھنی ہونگی۔ اس سوال پر کہ کیا سیلاب سے ہونیوالے نقصانات سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے مدد لیں گے انہوں نے کہا ہم پہلے اپنے وسائل استعمال کریں گے، ہمارے پاس وسائل دستیاب ہیں۔

    2022 میں سیلاب کے بعد عالمی برادری نے ہماری امداد کا اعلان کیا لیکن ہم قابل عمل منصوبے نہیں بنا سکے۔ تین سال قبل جنیوا میں 11 ارب ڈالر امداد کے اعلانات ہوئے تھے تاہم ہم اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے قابل عمل سرمایہ کاری منصوبے تیار نہیں کر سکے۔

    اس وقت ریلیف اینڈ ریسکیو چل رہا ہے، بحالی، ری سٹرکچرنگ اور تعمیر نو بعد کا مرحلہ ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا بروقت فیصلے اور بروقت عمل درآمد ضروری ہے، یہ بہترمینجمنٹ کی خوبیاں ہیں، موڈیز، فچ اور ایس اینڈ پی پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر چکے ہیں۔

    کچھ سال سے میکرو اکنامک استحکام آیا ہے ہمیں اس راستے پر سفر برقرار رکھنا ہے۔ ٹیکسز، توانائی اور ایس او ایز سمیت سٹرکچرل اصلاحات کر رہے ہیں،24 ادارے نجکاری کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔

    پاکستان میں سبسڈی کا بے دریغ اور ناجائز استعمال کیا جاتا ہے ہم نے کم از کم بلیڈنگ روک دی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کیلئے وجودی خطرات ہیں، ماحولیاتی موزونیت اورمطابقت کیلئے منصوبوں میں تمام متعلقہ شراکت داروں اورنجی شعبہ کوحکومت کاساتھ دینا چاہئے۔

    پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں داخلے کاخواہاں ہے۔ ہم دیگربین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں سے بھی استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانداسے ملاقات میں وزیر خزانہ نے توانائی کی منتقلی، ماحولیاتی لچک، ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس، انسانی وسائل کی ترقی اور وسائل کے بہتر استعمال میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ گہرے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا گزشتہ چند سالوں کے متعدد چیلنجز کے باوجود معیشت میں استحکام آیا ہے۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ معیشت میں بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات خوش آئند ہیں۔

    اے ڈی بی خصوصاً ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، آبادی کے مسائل، بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور وسائل کے حصول کے شعبوں میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔ اے ڈی بی پانڈا بانڈ سمیت دیگر جدید مالیاتی ذرائع متعارف کرانے میں مدد فراہم کریگا۔ فریقین نے ترقیاتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.