تازہ تر ین

ایشیا کپ فائنل ہارنے پر شوبز شخصیات حارث رؤف سے ناراض

ایشیا کپ 2025 کے گزشتہ روز ہونے والے فائنل میں 41 برس بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم اس امتحان میں فیل ہوگئی۔

ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

انہوں نے بغیر کسی وکٹ 3.4 اوورز میں 13.63 کی اوسط سے 50 رنز دیے جبکہ 2 اوورز میں 30 رنز دے کر جیتا ہوا میچ بھارتی ٹیم کو پلیٹ میں سجا کر دے دیا۔ بدترین بولنگ کے باوجود آخری اوور حارث رؤف سے کروانے کے فیصلے پر کپتان سلمان علی آغا پر بھی انگلیاں اُٹھ گئیں۔

حارث رؤف سمیت پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر جہاں سوشل میڈیا صارفین سوال اُٹھا رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

اداکارہ و میزبان مشی خان نے قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں سفارشی قرار دے دیا اور کہا کہ آپ لوگ کھیلنے یا مقابلہ کرنے نہیں جاتے، کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ہم کھیلیں یا نہ کھیلیں ہمیں ٹیم میں ہونا ہے۔ آپ کی باڈی لینگویچ ہی نہیں ہے میچ کھیلنے اور جیتنے والی، آپ لوگ ان ٹورنامنٹ میں پارٹیاں کرنے جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain