لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے ملاقات کی ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماریشس کے سفیر منسو کرمباکس کا پرتپاک خیرمقدم کیا، دوران ملاقات بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود اور نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
مریم نواز شریف نے ماریشس کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور تعلقات تعلیم، سیاحت، زراعت، اور عوامی تبادلوں کے شعبوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ماریشس سفیر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

