Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی نے زیرِ حراست قائد تک رسائی کا معاملہ اٹھایا جو متعلقہ حکام کو بھجوایا گیا: سپریم کورٹ اعلامیہ

    By Khabrain Newsفروری 7, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور چیف جسٹس سے ملاقات کے معاملے پر بیان جاری کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کو پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کی یادداشت موصول ہوئی اور پی ٹی آئی وفد نے زیرِ حراست قائد تک رسائی سے متعلق تحفظات جمع کرائے، 30 جنوری کو پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کا سپریم کورٹ کے سامنے اجتماع تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی نمائندگان سے ملاقات کی جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا کو چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت دی گئی، زیرِ حراست پی ٹی آئی قائد تک اہلِ خانہ کی رسائی پر تحفظات پیش کیے گئے اور پی ٹی آئی کے زیرِ حراست قائد تک طبی ماہرین کی رسائی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

    اعلامیے مطابق معاملہ کسی زیرِ سماعت مقدمے سے متعلق نہیں تھا، تحفظات انتظامی نوعیت کے تھے، متعلقہ حکام کو ارسال کردیے گئے، قانون کے مطابق مناسب غور و خوض کے لیے معاملہ متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا، تحفظات ارسال ہونے کے بعد مجمع پُرامن طور پر منتشر ہو گیا تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے تک کسی باضابطہ جواب کا موصول نہ ہونے پراپوزیشن قیادت نے6فرورری کو دوبارہ رجوع کیا، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی بھی وفد میں شامل تھے، دستخط شدہ یادداشت رجسٹرار سپریم کورٹ نے باضابطہ وصول کی جس  میں زیرِ حراست پی ٹی آئی قائد تک رسائی کا معاملہ دوبارہ اٹھایا گیا، طبی رپورٹس کی فراہمی سے متعلق تحفظات بھی شامل تھے۔

    اعلامیے میں بتایا گیاکہ یادداشت متعلقہ انتظامی حکام کو دوبارہ ارسال کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ نے آئندہ ایسے معاملات کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں، متاثرہ فریقین سے رابطے کا باقاعدہ طریقۂ کار طے ہے، ایس او پیز میں ادارہ جاتی وقار کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے،  عدالتی امور اور دیگر سائلین کے حقوق کے تحفظ کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق رسائی، سہولت کاری اور ضروری سہولیات یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے، ہنگامی طبی سہولت کی فراہمی بھی ایس او پیز کا حصہ ہے، ایس او پیز سے طریقہ کار میں نظم و ضبط آئے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.