Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایرانی سُپریم لیڈر کی شہادت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال

    By Khabrain Newsمارچ 2, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی ایران میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    پاکستان میں شوبز شخصیات اور عوام نے ان کی وفات کو امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ مشی خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری اور ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے آنسوؤں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ پسِ منظر میں رہنما کی حوصلہ افزاء آواز سنائی دے رہی ہے۔

    انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب سے معتبر شخص کو مار ڈالا، تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی کہ کیسے 86 سالہ شخص تنہا شیطانی طاقتوں کے سامنے ڈٹا رہا، ہتھیار ڈالنے کے بجائے جامِ شہادت نوش کیا۔

    اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایرانی سُپریم لیڈر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کیلئے ایک مشکل وقت ہے، جو متحد نہیں ہیں وہ اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، مسلم دنیا میں جنگ کا منظر ناقابلِ برداشت ہے، آیت اللّٰہ کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

    اداکار عقیل ملک نے انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ حق والوں کے سر جھکتے نہیں کٹ جاتے ہیں۔

    اداکارہ مایا علی نے انسٹا سٹوری میں ایرانی شہید رہنما کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ ہیروز کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں، وہ سچے رہنما تھے جو اپنے دشمن کے خلاف اپنی پوری طاقت سے کھڑے رہے۔

    اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ آج آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے مجھے میرے اس سوال کا جواب دے دیا جو میرے ذہن میں برسوں سے تھا کہ حضرت حسین بن علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہما کے وقت مسلم امہ کہاں تھی؟ کیوں کوئی ان کی مدد کیلئے آگے نہیں آیا جب انہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت تھی۔

    اداکار خالد انعم نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں، الوداع آغا جان۔

    دیگر پاکستانی شوبز شخصیات، جن میں مدیحہ رضوی، ایمن خان، منال خان، طلحہٰ چاہور، خاقان شاہنواز، ثناء جاوید، یمنیٰ زیدی شامل ہیں، انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پیغامات جاری کئے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.