Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے آغاز کا اعلان

    By Khabrain Newsمارچ 11, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    • کراچی: (ویب ڈیسک) گوگل نے پاکستان کے لیے گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو انڈسٹری سے منظور شدہ ایک نیا سرٹیفکیٹ پروگرام ہے۔

    اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت کی مہارتوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے خلا کو کم کرنا اور پیشہ ور افراد کو ایسی عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ اپنی روزمرہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں اے آئی کو مؤثر انداز میں استعمال کر سکیں، یہ پروگرام بنیادی نظریات سے آگے بڑھ کر مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال پر توجہ دیتا ہے۔

    گوگل کے مطابق عالمی معیشت کی بنیادوں کو تبدیل کرتی ہوئی مصنوعی ذہانت کے باعث ایسے ماہر افراد کی طلب بڑھ رہی ہے جو اس ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، اس بڑھتی ہوئی طلب کے مقابلے میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی ایک نمایاں مسئلہ بن چکی ہے۔

    ایپسوس اور گوگل کی مشترکہ تحقیق کے مطابق تقریباً 70 فیصد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے جبکہ صرف 14 فیصد کارکنوں کو حقیقت میں اے آئی کی تربیت کی پیشکش کی گئی ہے۔ گوگل کا یہ نیا سرٹیفکیٹ پروگرام اسی فرق کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    یہ پروگرام ’مشق کے ذریعے سیکھنے‘ کے تصور پر مبنی ہے اور اس میں 20 سے زیادہ عملی سرگرمیاں شامل ہیں، سیکھنے والوں کو بہتر ٹولز تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پروگرام میں داخلہ لینے والوں کو تین ماہ کے لیے گوگل اے آئی پرو تک مفت رسائی بھی دی جاتی ہے۔

    اس کے ذریعے شرکا گوگل کے جدید ترین اے آئی ماڈلز کے ساتھ براہِ راست مشق کر سکتے ہیں اور انہیں پہلے سے زیر استعمال ٹولز جیسے گوگل ڈوکس، جی میل اور گوگل شیٹس میں استعمال کرسکتے ہیں۔

    یہ سرٹیفکیٹ پروگرام 6 جامع کورسز اور ایک حتمی اختتامی پروجیکٹ پر مشتمل ہے، جو گوگل کے ماہرین اور اے آئی کے پیشہ ور افراد کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، یہ پروگرام خاص طور پر مصروف پیشہ ور افراد کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور اسے اپنی رفتار کے مطابق 10 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

    پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرکا کو ہر موڈیول کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے، جسے وہ لنکڈ اِن جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی پیشہ ورانہ پروفائل میں شامل کر سکتے ہیں۔

    گوگل کے مطابق یہ نصاب حقیقی دنیا میں دستیاب ملازمتوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور معروف آجرین کی جانب سے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.