تازہ تر ین

مکہ مکرمہ کے آسمان پر خوبصورت بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار

جدہ: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے آسمان پر روئی جیسے خوبصورت بادلوں کے ڈیرے ہیں جس نے معتدل درجہ حرارت اور ٹھنڈی ہواؤں کے ملاپ سے شہر کو ایک منفرد رنگ دے دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پچھلے چند گھنٹوں سے روئی جیسے بادل کہیں ہلکے تو کہیں گہرے موجود ہیں جس کی وجہ سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ بادل بننے کا یہ سلسلہ آنے والے کچھ دنوں تک جاری رہے گا اور اس دوران موسم بھی معتدل رہے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے ریاض میں بدھ کے روز سے جمعرات تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

بارش ریاض شہر سمیت متعدد گورنریٹس کو متاثر کرے گی جن میں الدلم، المزاحمیہ، ضرما، مرات، القدیہ، ثادق، حریملہ، درعیہ، رمّاح، الرین، حوطہ بنی تمیم، الحریق، الخرج، الغاط، الزلفی، المجمعۃ اور شقراء شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain