امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی اے آئی سے تیار کردہ متنازع تصویر پر وضاحت جاری کردی۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تصویر جس میں انہیں ایک مذہبی یا حضرت عیسیٰؑ جیسی شخصیت کے انداز میں دکھایا گیا، دراصل اس مقصد کے لیے نہیں بنائی گئی تھی۔
امریکی صدر کے مطابق اس تصویر میں انہیں ایک ڈاکٹر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اسے غلط انداز میں لیا گیا۔
یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تیار کی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر شدید بحث چھڑ گئی۔
ناقدین نے اسے نامناسب قرار دیتے ہوئے ٹرمپ پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد اس تصویر کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے اسی پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ میں لوگوں کو شفا دیتا ہوں۔






































