Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں 2 دن کے لئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا

    By Khabrain Newsاپریل 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک) کراچی میں 2 دن کے لئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی کے شہریوں کو  ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانی ذخیرہ کر لیں اور اس  کا استعمال احتیاط سے کریں۔

     

    تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

     

    کراچی کے دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر نئی ٹرانسمیشن لائن کو  مین لائن سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے کل سے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے شہر کو 48 گھنٹوں تک 250 ملین گیلن روزانہ پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔

     

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت ٹرانسمیشن لائن نمبر 5 کی انٹر کونکٹنگ کا کام 25 اپریل بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا جو 27 اپریل تک جاری رہے گا۔

     

    دھابیجی کے 21 میں سے 9 پمپس بند رکھے جائیں گے اور 7 پمپس 27 اپریل تک بحال کر دیے جائیں گے، جبکہ 2 پمپس مزید 5 دن تک تکنیکی کام کے لیے بند رہیں گے۔

     

    اس تعمیراتی کام کے دوران فورتھ فیز، K-II اور K-III سسٹمز سے پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی۔

     

    متاثر ہونے والے علاقوں میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33 اور گلستانِ جوہر جبکہ گلشنِ اقبال، صدر اور چنیسر ٹاؤن کے مختلف حصے شامل ہیں۔

     

    کراچی کو عام طور پر 650  ملین گیلن روزانہ  پانی فراہم کیا جاتا ہے، جو اس بندش کے دوران کم ہو کر تقریباً 400 MGD رہ جائے گا جبکہ نیپا، صفورہ اور سخی حسن پر قائم واٹر ہائیڈرنٹس بھی اس مدت کے دوران بند رہیں گے۔

     

    واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اس اپ گریڈیشن سے مستقبل میں پانی کی ترسیل بہتر ہوگی اور سسٹم میں پریشر مستحکم ہوگا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں اور پہلے سے ذخیرہ کر لیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.