تازہ تر ین

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 2 ہلاک

امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں پائلٹ اور ایک امریکی خاتون ہلاک ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شمالی مینیپولس کے کرسٹل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔

 

بروکلین پارک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 51 منٹ پر موصول ہوئی۔ گرنے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain