تازہ تر ین

نیتن یاہو کو بڑا دھچکا ، 2 سابق وزرائے اعظم کا انتخابی اتحاد کا اعلان

اسرائیل کی سیاست میں نیا موڑ آ گیا ، جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم، نفتالی بینیٹ اور یائیر لیپڈ نے اپنی سیاسی جماعتوں کو ضم کر کے نیا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔

سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ نئی پارٹی کو ٹوگیدر (Together) کہا جائے گا اور وہ اس کے لیڈر ہوں گے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 سال کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو سے علیحدگی اختیار کی جائے، اسرائیل کو اپنا رخ بدلنا ہو گا۔

اتحاد کا بنیادی مقصد اکتوبر 2026 میں ہونے والے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو شکست دینا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain