ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام نافذ کر دیا۔
ایچ ای سی کے مطابق ڈگری تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، درخواست دہندگان کو تصدیق کے لیے آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔
نیا نظام آج یکم مئی سے باقاعدہ نافذ العمل ہو گا،اسسے وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی جبکہ ڈگری ہولڈرز کو دفاتر کے چکرلگانے سے بھی نجات مل جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل ڈگری کی تصدیق کے لئے امیدوارکی فزیکل حاضری لازمی تھی، ایک اندازے کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ایچ ای سی سے ڈگریوں کی تصدیق کرواتے ہیں۔




































