تازہ تر ین

پیرس شہر میں رہائشیوں سے زیادہ چوہے ہیں۔

Paris میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہری انتظامیہ کیلئے بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت میں چوہوں کی تعداد انسانوں سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے، جبکہ اندازوں کے مطابق شہر میں تقریباً 60 لاکھ کے قریب چوہے موجود ہیں۔

ماہرین کے مطابق کچرے کے ڈھیر، سیوریج سسٹم اور خوراک کی آسان دستیابی چوہوں کی تیزی سے افزائش کی بڑی وجوہات ہیں۔ شہری انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کیلئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے، جس میں صفائی کے سخت اقدامات، کچرے کی بروقت تلفی اور جراثیم کش اسپرے شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چوہوں کی موجودگی سیاحتی مقامات، پارکوں اور رہائشی علاقوں میں بھی دیکھی جا رہی ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسئلے کے مستقل حل کیلئے جدید طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain