تازہ تر ین

ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق، 10 شرائط رکھ دیں

تہران: ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں ضرور حصہ لے گی۔ تاہم میزبان ممالک میکسیکو، امریکا اور کینیڈا کو ایران کے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور حالیہ سیاسی تنازعات کے باعث ایران کی شرکت سے متعلق خدشات پیدا ہوئے تھے۔ تاہم اب حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ ایرانی ٹیم ورلڈ کپ میں شریک ہو گی۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا کہ ایران نے میزبان ممالک کے سامنے 10 شرائط رکھی ہیں۔ جن میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بغیر رکاوٹ ویزے جاری کرنا، قومی پرچم اور ترانے کا احترام اور ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے ویزا مسائل نہ ہونے کی یقین دہانی مانگی ہے۔ جن کا ماضی میں پاسداران انقلاب سے تعلق رہا ہے، جن میں مہدی تریمی بھی شامل ہیں۔

 

فیفا صدر انفنٹینو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران کے میچز امریکا میں شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ ایران کو گروپ جی میں نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں کھیلے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain