Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معروف پاکستانی کرکٹر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    By Khabrain Newsمئی 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان خان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عرفان خان اپنی گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھے سفر کر رہے تھے لیکن انہوں نے حفاظتی بیلٹ نہیں باندھ رکھی تھی۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار ان کی گاڑی کے پاس آتا ہے اور انہیں ٹریفک قوانین کی یاد دہانی کرواتا ہے۔

    پولیس اہلکار نے کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی، کیا اس خلاف ورزی پر آپ کا چالان کر دیا جائے؟ تاہم جیسے ہی اہلکار کو اندازہ ہوا کہ گاڑی میں موجود شخصیت کوئی عام شہری نہیں بلکہ قومی کرکٹ اسٹار عرفان خان ہیں تو ماحول خوشگوار ہو گیا اور سخت کارروائی کے بجائے دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو شروع ہو گئی۔

    بات چیت کے دوران پولیس اہلکار نے عرفان خان سے ان کی پی ایس ایل ٹیم حیدرآباد کنگز مین کی کارکردگی کے بارے میں بھی سوال کیا۔

    اہلکار نے پوچھا کہ اس بار آپ کی ٹیم فائنل میں پہنچ کر رنر اپ رہی، اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ جس پر عرفان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔

    اس موقع پر دونوں کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے کچھ دیر تک گپ شپ ہوتی رہی اور یوں ایک قانونی گرفت کا معاملہ مداح اور کھلاڑی کی محبت بھری گفتگو میں بدل گیا۔

    پولیس اہلکار نے انہیں قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اپنی سیفٹی کے لیے سیٹ بیلٹ کو لازمی پہنیں۔

    بعد ازاں اہلکار نے مذاق میں عرفان کو بتایا کہ انہیں 5,000 روپے جرمانہ دینا پڑے گا، لیکن آخرکار انہیں صرف وارننگ دے کر جانے دیا گیا۔

    واضح رہے کہ عرفان خان پاکستان کی جانب سے 9 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کی ٹیم حیدرآباد کنگز مین نے پی ایس ایل 2026 میں شاندار کھیل پیش کیا تھا۔

    پہلے چار لیگ میچز میں شکست کے بعد پلے آف میں سابق چیمپیئنز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، لیکن فائنل میں اسے پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ

      نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

      بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.