Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے سعید اجمل نے پیٹ کمنز کو بھی متاثر کردیا، مشکل ترین حریف قرار
    • 4 سالہ پاکستانی بچی کا بڑا کارنامہ، علیزہ مظہر نے ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ جیت لیا
    • پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح، 5-0 سے شکست دے دی
    • ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا
    • آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی
    • اے این ایف کی کاروئیاں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2 نیٹ ورک بے نقاب
    • بارش برسی تو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انتظامیہ کی پول کھول دی
    • ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر کمرشل مارکیٹ میںآگاہی کیمپ لگایا گیا
    • نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
    • 21 سالہ خاتون اور ان کی 6 ماہ کی معصوم شیر خوار بچی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے
    • تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹرسائیکل کی مرمت کی مزدوری مانگنا ایک غریب مکینک کو مبینہ طور پر مہنگا پڑ گیا
    • سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
    • کوہاٹ دھماکہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات
    • 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں اہم رابطہ
    • PKLI&RCمیں پہلی مرتبہ گردے اور دو جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل
    • تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائی،چور/نقب زن گینگ گرفتار
    • محمد سرفراز کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کے سلسلہ میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے
    • 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے راستے روکنے کے لیے کیل دار کنٹینرز پہنچا دیے گئے
    • فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معروف گلوکارہ دعا لیپا نے سامسنگ پر مقدمہ کردیا، وجہ کیا ہے؟

    By Khabrain Newsمئی 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار دعا لیپا نے ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی سامسنگ کے خلاف ایک بڑا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ گلوکارہ نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے ان کی تصویر کو ٹیلی ویژن سیٹس کی فروخت کے لیے بلا اجازت استعمال کیا، جس پر انہوں نے 15 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یہ مقدمہ 8 مئی کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ دعا لیپا کی ایک بیک اسٹیج تصویر، جو 2024 کے ”آسٹن سٹی لِمٹس“ کے دوران لی گئی تھی، سامسنگ نے امریکا بھر میں فروخت ہونے والے ٹی وی باکسز پر نمایاں انداز میں شائع کی۔

    آسٹن سٹی لمٹس ایک بڑا سالانہ میوزک فیسٹیول ہے جو امریکہ کے شہر آسٹن (ٹیکساس) میں ہوتا ہے۔ اسے مختصراً اے سی ایل فیسٹ بھی کہا جاتا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق اس مقدمے میں کہا گیا کہ تصویر اس انداز میں استعمال کی گئی جس سے خریداروں کو محسوس ہوا کہ دعا لیپا اس پروڈکٹ کی سفیر یا سپورٹر ہیں۔ گلوکارہ کے وکلا کے مطابق نہ صرف یہ کہ تصویر کے استعمال کی اجازت نہیں لی گئی بلکہ کمپنی نے کسی قسم کا معاوضہ یا مشاورت بھی نہیں کی۔

    قانونی دستاویزات میں واضح طور پر کہا گیا کہ ”دعا لیپا نے اس استعمال کی اجازت کبھی نہیں دی اور اگر ان سے پوچھا جاتا تو وہ اس کی منظوری بھی نہ دیتیں۔“

    مقدمے کے مطابق یہ معاملہ صرف تصویر کے غیر قانونی استعمال تک محدود نہیں بلکہ اس سے دعا لیپا کی برانڈ ویلیو اور عوامی شناخت کو بھی نقصان پہنچا۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا کہ سامسنگ نے جان بوجھ کر ان کی شہرت، مقبولیت اور عالمی پہچان کو اپنے ٹی وی سیٹس کی فروخت بڑھانے کے لیے استعمال کیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ مقدمے میں سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی بطور ثبوت شامل کیے گئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ”میں اصل میں ٹی وی خریدنے کا سوچ بھی نہیں رہا تھا، لیکن باکس پر دعا لیپا کی تصویر دیکھی تو خرید لیا۔“ جبکہ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا، ”اگر آپ کو کچھ بیچنا ہو تو بس دعا لیپا کی تصویر لگا دیں۔“ وکلا کے مطابق ایسے تبصرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ تصویر نے صارفین کے خریداری کے فیصلوں پر اثر ڈالا۔

    قانونی دستاویزات کے مطابق دعا لیپا کی ٹیم کو جون 2025 میں اس مبینہ خلاف ورزی کا علم ہوا، جس کے بعد سامسنگ کو باضابطہ طور پر ’سیز اینڈ ڈِسِسٹس نوٹس‘ بھیجے گئے۔ ایسے نوٹس عام طور پر کسی کمپنی یا فرد کو متنبہ کرنے کے لیے بھیجے جاتے ہیں تاکہ وہ فوری طور پر متنازع سرگرمی بند کرے۔ تاہم شکایت میں الزام لگایا گیا کہ سامسنگ نے ان انتباہات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور تصویر کا استعمال جاری رکھا۔

    مقدمے میں کمپنی کے رویے کو ”ڈس مسِو اینڈ کیلَس“ یعنی لاپرواہ اور بے حس قرار دیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ متعلقہ مصنوعات آج بھی مارکیٹ میں موجود ہیں، جس سے مبینہ نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے۔

    جس تصویر پر تنازع کھڑا ہوا، اس کا عنوان ”دعا لیپا – بیک اسٹیج ایٹ آسٹن سٹی لِمٹس، 2024“ بتایا گیا ہے، اور مقدمے کے مطابق یہ تصویر امریکی کاپی رائٹ آفس میں باقاعدہ رجسٹرڈ بھی ہے۔ اس بنیاد پر دعا لیپا کی قانونی ٹیم کا مؤقف ہے کہ یہ نہ صرف پبلیسٹی رائٹس بلکہ کاپی رائٹ قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    گلوکارہ اس مقدمے میں کم از کم 15 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہی ہیں، اس کے علاوہ وہ ان ٹی وی مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع میں بھی حصہ چاہتی ہیں جن پر ان کی تصویر استعمال کی گئی۔

    30 سالہ دعا لیپا دنیا کی مقبول ترین پاپ سنگرز میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں لیویٹیٹنگ، نیو رُول اور ڈونٹ اسٹارٹ ناؤ شامل ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.