ڈھاکا (11 مئی 2026): پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم فٹ ہو گئے ہیں اور کیا وہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے؟
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم جو پریکٹس کے دوران گھٹنے میں تکلیف کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے تھے، اب ان کی صحت سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ یہ ہے کہ انہوں نے انجری سے نجات حاصل کر لی ہے۔
سابق کپتان نے فٹنس مسائل سے نجات کے بعد ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں نیٹس پر بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی ہے۔
پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم وکٹوں کے درمیان بغیر کسی دشواری کے دوڑے۔
اس موقع پر ٹیم کے ٹرینر اور فزیو بھی اس موقع پر موجود تھے جو بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر ان کی فٹنس بہتر ہونے کا اندازہ لگاتے رہے۔






































