پاکستان میں ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔

