Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘

    By Khabrain Newsاگست 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد سابق وزیراعظم اور اپنے سابق ساتھی عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

    ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد نے عمران خان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق اور کرکٹ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے نزدیک عمران خان ایک ایماندار شخص ہیں۔

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ’’مجھے پتا ہے عمران خان کرپٹ انسان نہیں ہے، وہ ایک ایماندار آدمی ہے، اگر وہ کرپٹ ہوتا تو بہت کچھ کر سکتا تھا۔‘‘ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو جیل سے باہر نکالنے سے آخر کیا فرق پڑ جائے گا؟ ’’کیا وہ پاکستان کو کھا جائے گا؟‘‘

    سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان بھی کسی کا بیٹا ہے اور انہیں بار بار یہ خیال آتا ہے کہ وہ اس وقت کس حال سے گزر رہے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور عمران خان ایک دوسرے کے بہت قریب رہے، دونوں نے پاکستان کے لیے طویل عرصے تک ایک ساتھ کرکٹ کھیلی اور انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔

    میانداد نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کے اور عمران خان کے درمیان ہمیشہ کوئی ذاتی دشمنی یا رقابت رہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کا مقصد پاکستان کے لیے کھیلنا تھا اور اختلافات کے باوجود ان کا تعلق اچھا رہا۔

    انہوں نے متعلقہ حلقوں سے اپیل کی کہ مل بیٹھ کر معاملات کا حل نکالا جائے اور عمران خان کے معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے۔

    عمران خان اور جاوید میانداد پاکستان کرکٹ کے سنہری دور کے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ دونوں نے 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    میانداد نے عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع انہیں بہت جذباتی کر دیتا ہے اور وہ ان کے لیے دعا ہی کر سکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘

      ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

      مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.